17 مئی 2010 - 19:30

دنیا بھر میں فرزند پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور امامت کے گیارھویں آفتاب امام حسن عسکری علیہ السلام کی مناسبت سے مجالس عزاء منعقد کی جا رہی ہیں

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں عزاداران امام حسن عسکری علیہ السلام جلوس عزا  نکال رہے ہیں جہاں پر عزاداران امام حسن عسکری علیہ السلام پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو نوحہ خوانی اور سینہ زنی سے پرسہ اور تعزیت پیش کر رہے ہیں

آج آٹھ ربیع الاول بروز منگل پاکستان و ہندوستان سمیت دنیا بھر میں میں  تازیہ کے جلوس بسلسلہ شہادت امام حسن عسکری علیہ السلام نکالے جا رہے ہیں ،لاہور ،اسلام آباد،راولپنڈی،پشاور اورکراچی سمیت تمام شہروںمیں مجالس عزا منعقد کی گئیں بعد ازاں جلوس عزا برآمد ہوئے جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے اختتام پذیر ہوں گے۔

ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی شہادت امام حسن عسکری علیہ السلام کی مناسبت سے مرکزی جلوس عزا قصر مصیب سے برآمد ہوا جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہیں ،واضح رہے کہ محرم الحرام میں مسلسل تین دھماکوں اور چہلم امام حسین علیہ السلام کےموقع پر دو دھماکوںمیں درجنوں عزادران سید الشہدا امام حسین علیہ السلام کی شہادتوںکے بعد ملت جعفریہ کراچی کی ایک بڑی تعداد جلوس عزاء میں شریک ہے ۔جلوس عزا میں شہر بھر کی انجمنیں سینہ زنی اور نوحہ خوانی کر رہی ہیں جبکہ جوانوں نے علم حضرت عباس علیہ السلام بلند کر کھے ہیں اور اس کے علاوہ دیگرزیارتیں بھی موجود ہیں ۔

جلوس عزا میںلاکھوں عزاداران امام حسن عسکری علیہ السلام میں بچوں ،خواتین،جوانوں اور بوڑھوں کی بہت بڑی تعداد موجود ہے جبکہ خواتین ،بچوں اور جوانوں نے سروں پر کفن کی علامت پہن رکھی ہے اور سروں پر لبیک یا حسین علیہ السلام اور لبیک یا مہدی عج فرج کی سرخ اور سبز پٹیاں بھی باندھ رکھی ہیں جو اس بات کی علامت ہیں کہ جانوں کو نذرانہ پیش کرنے سے دریغ نہیں کیا جائے گا مگر عزاداری سید الشہداامام حسین علیہ السلام پر کسی قسم کی آنچ نہیں آنے دیں گے اور سیکیورٹی بھی بہت سخت کی جا رہی تمام راستوں پر چیک پوسٹین بنائی گئ ہیں جبکہ واک تھرو گیٹس بھی لگاۓ گۓ ہیں

 /152